۔ (۱۱۵۰۲)۔ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ حُذَافَۃَ بِکِتَابِہِ إِلٰی کِسْرٰی، قَالَ: فَدَفَعَہُ إِلٰی عَظِیمِ الْبَحْرَیْنِ،یَدْفَعُہُ عَظِیمُ الْبَحْرَیْنِ إِلٰی کِسْرٰی، قَالَ یَعْقُوبُ: فَدَفَعَہُ عَظِیمُ الْبَحْرَیْنِ إِلٰی کِسْرٰی، فَلَمَّا قَرَأَہُ مَزَّقَہُ، قَالَ ابْنُ شِہَابٍ: فَحَسِبْتُ ابْنَ الْمُسَیَّبِ، قَالَ: فَدَعَا عَلَیْہِمْ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِأَنْ یُمَزَّقُوا کُلَّ مُمَزَّقٍ۔ (مسند احمد: ۲۱۸۴)
سیدنا عبدا للہ بن عباس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن حذافہ رضی اللہ عنہ کو اپنا مکتوب دے کر کسریٰ کی طرف روانہ فرمایا، انہوںنے وہ مکتوب بحرین کے حاکم کے سپرد کیا تاکہ وہ اسے کسریٰ تک پہنچا دے،پس حاکم بحرین نے وہ مکتوب کسریٰ تک پہنچا دیا، اس نے جب وہ مکتوب پڑھا تو اسے پھاڑ ڈالا۔ سعید بن مسیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی بیان کیا کہ اس کے اس عمل کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان پر یہ بد دعا کی کہ (ان کو یوں ہلاک کیا جائے کہ) وہ ریزہ ریزہ ہو جائیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(11502)