۔ (۱۱۵۰۷)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ، عَنْ أَبِیْہِ، عَنْ جَدِّہِ: أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَتَبَ کِتَابًا بَیْنَ الْمُہَاجِرِیْنَ وَالْأَنْصَارِ أَنْ یَعْقِلُوْا مَعَاقِلَہُمْ، وَأَنْ یَفْدُوْا عَانِیَہِمْ بِالْمَعْرُوْفِ وَالْإِصْلَاحِ بَیْنَ الْمُسْلِمِیْنَ۔ (مسند احمد: ۲۴۴۳)
سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مہاجرین و انصار کے ما بین ایک تحریر لکھی کہ وہ ایک دوسرے کی دیتیعنی خون بہا ادا کریں گے اور ان کے قیدی کو چھڑانے کے لیے معروف فدیہ ادا کریں گے اور مسلمانوں کے ما بین اصلاح کے لیے کوشاں رہیں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11507)