۔ (۱۱۵۷۷)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍوا قَالَ:
کُنْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَجَائَ اَبُوْ بَکْرٍ فَاسْتَأْذَنَ، فَقَالَ: ((ائْذَنْ لَہُ وَبَشِّرْہُ بِالْجَنَّۃِ۔)) ثُمَّ جَائَ عُمَرُ فَاسْتَأْذَنَ، فَقَالَ: ((ائْذَنْ لَہٗ وَبَشِّرْہٗ بِالْجَنَّۃِ۔)) ثُمَّ جَائَ عُثْمَانُ فَاسْتَأْذَنَ، فَقَالَ: ((ائْذَنْ لَہُ وَبَشِّرْہٗ بِالْجَنَّۃِ۔)) قَالَ: فَقُلْتُ: فَأَیْنَ أَنَا؟ قَالَ: ((أَنْتَ مَعَ أَبِیْکَ۔)) (مسند احمد: ۶۵۴۸)
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا کہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور انہوںنے اندر آنے کی اجازت طلب کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: انہیں اندر آنے کی اجازت دو اور ساتھ جنت کی بشارت بھی دے دو۔ اس کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے اور انہوںنے بھی آنے کی اجازت طلب کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: انہیں بھی اندر کی اجازت دو اور جنت کی بشارت بھی سنا دو۔ اس کے بعد سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے اور انہوںنے بھی اندر آنے کی اجازت طلب کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم انہیں اندر آنے کی اجازت اور جنت کی بشارت دے دو۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا کہ میں کہاں ہوں گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے باپ کے ساتھ ہو گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11577)