۔ (۱۱۵۸۷)۔ عَنْ حُذَیْفَۃَ قَالَ: کُنَّا عِنْدَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جُلُوسًا فَقَالَ: ((إِنِّی لَا أَدْرِی مَا قَدْرُ بَقَائِی فِیکُمْ؟ فَاقْتَدُوا بِاللَّذَیْنِ مِنْ بَعْدِی۔)) وَأَشَارَ إِلٰی أَبِی بَکْرٍ وَعُمَرَ ((وَتَمَسَّکُوا بِعَہْدِ عَمَّارٍ وَمَا حَدَّثَکُمْ ابْنُ مَسْعُودٍ فَصَدِّقُوہُ۔)) (مسند احمد: ۲۳۶۶۵)
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بیٹھے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نہیں جانتا کہ میں کتنا عرصہ تمہارے درمیان رہوں گا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ کرکے فرمایا: تم میرے بعد ان دونوں کی اقتدا کرنا، عمار کے عہد کو مضبوطی سے تھامے رکھنا اور عبداللہ بن مسعود تمہیں جو کچھ بیان کریں ان کی تصدیق کرنا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11587)