۔ (۱۱۶۸)۔وَعَنْہُ أَیْضًا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شُغِلَ عَنْہَا لَیْلَۃً فَأَخَّرَہَا حَتّٰی رَقَدْنَا فِی الْمَسْجِدِ ثُمَّ اسْتَیْقَظْنَا فخَرَجَ عَلَیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((لَیْسَ أَحَدٌ مِنْ أَھْلِ الْاََرْضِ یَنْتَظِرُ الصَّلٰوۃَ غَیْرَکُمْ۔)) (مسند أحمد: ۵۶۱۱)
سیدنا ابن عمرؓ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک رات نمازِ عشاء سے مشغول ہو گئے، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اتنا مؤخر کر دیا کہ ہم لوگ مسجد میں سو گئے، پھر ہم جاگے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: تمہارے علاوہ اہل زمین میں کوئی ایسا فرد نہیں ہے، جو اس نماز کاانتظار کر رہا ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(1168)