۔ (۱۱۶۹)۔عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَؓ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُصَلِّی بِنَا الصَّلَاۃَ الْمَکْتُوْبَۃَ وَلَا یُطِیْلُ فِیْھَا وَلَا یُخَفِّفُ وَسَطًا مِنْ ذٰلِکَ وَکَانَ یُؤَخِّرُ الْعَتَمَۃَ (وَفِیْ لَفْظٍ: اَلْعِشَائَ الْآخِرَۃَ)۔ (مسند أحمد: ۲۱۳۱۴)
سیدنا جابر بن سمرہ ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں فرضی نماز پڑھاتے تھے اور نہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو اتنا زیادہ لمبا کرتے تھے اور نہ مختصر، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز درمیانی ہوتی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَتَمَۃ یعنی نماز عشا کو تاخیر سے ادا کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1169)