۔ (۱۱۶۱۰)۔ عَنِ الزُّہْرِیِّ، حَدَّثَنِی مَحْمُودُ بْنُ لَبِیدٍ، أَنَّہُ عَقَلَ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَعَقَلَ مَجَّۃً، مَجَّہَا النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (وَفِیْ لَفْظٍ: فِیْ وَجْہِہِ) مِنْ دَلْوٍ کَانَ فِی دَارِہِمْ۔ (مسند احمد: ۲۴۰۳۸)
زہری سے روایت ہے ،وہ کہتے ہیں : مجھے سیدنا محمود بن لیبد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ انہوںنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کی اور (انھوں نے اس زیارت کو خوب سمجھا ہے، یہاں تک کہ) انھوں نے یہ بھی سمجھا کہ ان کے گھر میں ایک ڈول تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے کلی کی اور کلی والا پانی اس کے چہرے پر پھینکا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11610)