۔ (۱۱۶۱۵)۔ عَنْ شُرَحْبِیلَ بْنِ مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِیِّ، قَالَ: رَأَیْتُ سَبْعَۃَ نَفَرٍ خَمْسَۃً قَدْ صَحِبُوا النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَاثْنَیْنِ قَدْ أَکَلَا الدَّمَ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ، وَلَمْ یَصْحَبَا النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَأَمَّا اللَّذَانِ لَمْ یَصْحَبَا النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَأَبُوْ عُقْبَۃَ الْخَوْلَانِیُّ، وَأَبُو فَاتِحٍ الْأَنْمَارِیُّ۔ (مسند احمد: ۱۷۹۳۸)
شرجیل بن مسلم خولانی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: مجھے سات ایسے افراد کی زیارت کا شرف حاصل ہوا ہے کہ ان میں سے پانچ تو وہ ہیں، جنہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت کا اعزاز حاصل تھا اور دو آدمی ایسے تھے، جنہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت کا شرف حاصل نہ ہو سکا، وہ قبل از اسلام دور جاہلیت میں جانوروں کے جسم سے بہنے والا خون پیا کرتے تھے، ان کے نام ابو عقبہ خولانی اور ابو صالح انماری ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(11615)