۔ (۱۱۶۲۰)۔ عَنْ الْجَارُودِ بْنِ أَبِی سَبْرَۃَ، عَنْ أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صَلّٰی بِالنَّاسِ فَتَرَکَ آیَۃً فَقَالَ: ((أَیُّکُمْ أَخَذَ عَلَیَّ شَیْئًا مِنْ قِرَائَتِی؟)) فَقَالَ أُبَیٌّ: أَنَا، یَا رَسُولَ اللّٰہِ! تَرَکْتَ آیَۃَ کَذَا وَکَذَا، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ((قَدْ عَلِمْتُ إِنْ کَانَ أَحَدٌ أَخَذَہَا عَلَیَّ فَإِنَّکَ أَنْتَ ہُوَ۔)) (مسند احمد: ۲۱۶۰۵)
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو نماز پڑھائی اور بھول کر ایک آیت ترک کر گئے، بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: تم میں سے کسی کو قرأت میں میری غلطی کا احساس ہوا ہے؟ سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! مجھے پتہ چل گیا تھا، آپ فلاں آیت چھوڑ گئے ہیں۔ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھے پتہ تھا کہ اگر کسی کا اس کا ادراک ہو گا تو وہ تم ہی ہو گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11620)