۔ (۱۱۶۲۴)۔ وَعَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ قَالَ: لَمَّا ثَقَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ھَبَطْتُ وَھَبَطَ النَّاسُ مَعِیَ إِلَی الْمَدِیْنَۃِ، فَدَخَلْتُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَقَدْ اَصْمَتَ فَلَا یَتَکَلَّمُ، فَجَعَلَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ إِلَی السَّمَائِ، ثُمَّ یَصُبُّہَا عَلَیَّ أَعْرِفُ أَنَّہٗ یَدْعُوْلِیْ۔ (مسند احمد: ۲۲۰۹۸)
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زیادہ بیمار ہو گئے تو میں اور میرے رفقاء ہم سب مدینہ کے ایک نواح میں ٹھہر گئے، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بالکل خاموش تھے اور شدت مرض کی وجہ سے بول نہ سکتے تھے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف اٹھا کر میری طرف جھکا کر اشارہ کرتے۔ میں جان گیا کہ آپ میرے حق میں دعائیں کر رہے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(11624)