۔ (۱۱۶۲۷)۔ عَنْ عَائِشَۃَ، أَنَّ أُسَامَۃَ بْنَ زَیْدٍ عَثَرَ بِأُسْکُفَّۃِ أَوْ عَتَبَۃِ الْبَابِ فَشُجَّ فِی جَبْہَتِہِ، فَقَالَ لِی رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ((أَمِیطِی عَنْہُ أَوْ نَحِّی عَنْہُ الْأَذٰی۔)) قَالَتْ: فَتَقَذَّرْتُہُ، قَالَتْ فَجَعَلَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَمُصُّہُ ثُمَّ یَمُجُّہُ، وَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ((لَوْ کَانَ أُسَامَۃُ جَارِیَۃً لَکَسَوْتُہُ وَحَلَّیْتُہُ
حَتّٰی أُنْفِقَہُ۔)) (مسند احمد: ۲۶۳۸۶)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا اسامہ بن یزید رضی اللہ عنہ دروازے کی چوکھٹ میں گر پڑے اور ان کی پیشانی پر زخم آگیا۔ (اور ایک روایت میںیوں ہے کہ خون بہنے لگا) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اس کی پیشانی سے خون صاف کر دو۔ لیکن مجھے کچھ کراہت سی محسوسی ہوئی، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود شروع ہو گئے اور زخم کو چوس کر تھوکتے رہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر اسامہ رضی اللہ عنہ لڑکی ہوتا تو میں اسے اچھے اچھے کپڑے اور زیور پہنا کر اس قدر خوب صورت بنا دیتا کہ لوگ اس سے شادی کرنے میں رغبت کا اظہار کرتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11627)