۔ (۱۱۶۵۹)۔ عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِیرٍ قَالَ: قَالَ جَرِیرٌ بَایَعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلَی السَّمْعِ وَالطَّاعَۃِ، وَعَلٰی أَنْ أَنْصَحَ لِکُلِّ مُسْلِمٍ، قَالَ: وَکَانَ جَرِیرٌ إِذَا اشْتَرَی الشَّیْئَ وَکَانَ أَعْجَبَ إِلَیْہِ مِنْ ثَمَنِہِ، قَالَ لِصَاحِبِہِ: تَعْلَمَنَّ وَاللّٰہِ! لَمَا أَخَذْنَا أَحَبُّ إِلَیْنَا مِمَّا أَعْطَیْنَاکَ، کَأَنَّہُ یُرِیدُ بِذٰلِکَ الْوَفَائَ۔ (مسند احمد: ۱۹۴۴۲)
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ پر ان باتوں کی بیعت کی تھی کہ میں آپ کا حکم سن کر اس کی اطاعت کروں گا اور ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی کا معاملہ کروں گا۔ ابو زرعہ کہتے ہیں کہ جریر رضی اللہ عنہ جب کوئی چیز خریدتے اور ان کے خیال میں وہ چیزطے شدہ قیمت سے زیادہ قیمت کی ہوتی تو فروخت کنندہ سے کہتے: اللہ کی قسم! ہم نے تمہیں جو دیا ہے اس کی نسبت ہم نے جو چیز تم سے لی ہے، وہ ہمیں زیادہ محبوب ہے۔ گویا وہ یہ بات کہہ کر بائع کی حوصلہ افزائی کرکے اپنی کی ہوئی بیعت کے تقاضا کو پورا کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11659)