۔ (۱۱۶۶۹)۔ عَنْ حَارِثَۃَ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَ: مَرَرْتُ عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَمَعَہُ جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلَام جَالِسٌ فِی الْمَقَاعِدِ فَسَلَّمْتُ عَلَیْہِ ثُمَّ أَجَزْتُ، فَلَمَّا رَجَعْتُ وَانْصَرَفَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((ہَلْ رَأَیْتَ الَّذِی کَانَ مَعِی؟)) قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: ((فَإِنَّہُ جِبْرِیلُ
وَقَدْ رَدَّ عَلَیْکَ السَّلَامَ۔)) (مسند احمد: ۲۴۰۷۷)
سیدنا حا رثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جبریل علیہ السلام کے ساتھ (مسجد کے قریب) المقاعد جگہ میں بیٹھے تھے، میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کہا اور میں آگے گزر گیا، جب میں واپس آیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی وہاں سے واپس ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے ساتھ بیٹھے آدمی کو تم نے دیکھا تھا؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ جبریل علیہ السلام تھے اور انہوںنے تمہارے سلام کا جواب دیا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11669)