۔ (۱۱۶۷۸)۔ عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَضَعَ لِحَسَّانَ مِنْبَرًا فِی الْمَسْجِدِ یُنَافِحُ عَنْہُ
بِالشِّعْرِ، ثُمَّ یَقُولُ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ((إِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ لَیُؤَیِّدُ حَسَّانَ بِرُوحِ الْقُدُسِ، یُنَافِحُ عَنْ رَسُولِہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔)) (مسند احمد: ۲۴۹۴۱)
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا حسان رضی اللہ عنہ کے لیے مسجد نبوی میں منبر رکھوایا تاکہ وہ اس پر بیٹھ کر (کفار کے ہجو والے اشعار کے جواب میں) اشعار پڑھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دفاع کریں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے: حسان جب تک اللہ کے رسول کا دفاع کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس وقت تک روح القدس یعنی جبریل علیہ السلام کے ذریعے اس کی مدد فرماتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11678)