Blog
Books



۔ (۱۱۶۸۶)۔ عَنْ حَارِثَۃَ بْنِ مُضَرِّبٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلٰی خَبَّابٍ وَقَدِ اکْتَوٰی سَبْعًا، فَقَالَ: لَوْلَا أَنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((لَا یَتَمَنّٰی أَحَدُکُمُ الْمَوْتَ۔)) لَتَمَنَّیْتُہُ۔ وَلَقَدْ رَأَیْتُنِی مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَا أَمْلِکُ دِرْہَمًا، وَإِنَّ فِی جَانِبِ بَیْتِی الْآنَ لَأَرْبَعِینَ أَلْفَ دِرْہَمٍ، قَالَ: ثُمَّ أُتِیَ بِکَفَنِہِ فَلَمَّا رَآہُ بَکٰی، قَالَ: لٰکِنَّ حَمْزَۃَ لَمْ یُوجَدْ لَہُ کَفَنٌ إِلَّا بُرْدَۃٌ مَلْحَائُ، إِذَا جُعِلَتْ عَلٰی رَأْسِہِ قَلَصَتْ عَنْ قَدَمَیْہِ، وَإِذَا جُعِلَتْ عَلٰی قَدَمَیْہِ قَلَصَتْ عَنْ رَأْسِہِ حَتّٰی مُدَّتْ عَلٰی رَأْسِہِ وَجُعِلَ عَلٰی قَدَمَیْہِ الْإِذْخِرُ۔ (مسند احمد: ۲۷۷۶۱)
حارثہ بن مضرب سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں سیدنا خباب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی خدمت میں گیا، وہ ایک بیماری کے علاج کے سلسلہ میں سات داغ لگوا چکے تھے، مگر کچھ افاقہ نہ ہوا تھا، انھوں نے کہا:اگر میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یہ نہ سنا ہوتا کہ تم میں سے کوئی آدمی موت کی تمنا نہ کرے۔ تو میں ضرور موت کی تمنا کرتا ۔ میں نے اپنے آپ کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ اس حال میں دیکھا ہے کہ میرے پاس ایک بھی درہم نہیں ہوتا تھا اور اب یہ حال ہے کہ میرے گھر کے ایک کونے میں چالیس ہزار درہم موجود ہیں، اس کے بعد ان کے پاس ان کا کفن لایا گیا، وہ اسے دیکھ کر رونے لگے اور پھر کہا: ہمارے پاس ایسا کفن موجود ہے۔ لیکن سیدنا حمزہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی تھے کہ ان کے کفن کے لیے محض ایک دھاری دار چادر تھی،ان کے سر پر ڈالی جاتی تو ان کے پائوں ننگے ہو جاتے اور جب ان کے پائوں پر ڈالی جاتی تو سر سے اتر جاتی، بالآخر اسے ان کے سر پر ڈال دیا گیا اور ان کے پائوں پر اذخرڈال دی گئی۔
Musnad Ahmad, Hadith(11686)
Background
Arabic

Urdu

English