۔ (۱۱۷۰۰)۔ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اَلزُّبَیْرُ اِبْنُ عَمَّتِیْ وَحَوَارِیَّ مِنْ اُمَّتِیْ۔)) (مسند احمد: ۱۴۴۲۷)
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: زبیر میرا پھوپھی زاد اور میری امت میں سے میرا حواری ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11700)