۔ (۱۱۷۰۳)۔ عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ الْعَوَّامِ رضی اللہ عنہ اَنَّہٗ قَالَ لِاِبْنِہِ عَبْدِ اللّٰہِ: یَا بُنَیَّ! اَمَا وَاللّٰہِ! اِنْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَیَجْمَعُ لِیْ اَبَوَیْہِ جَمِیْعًا یُفْدِیْنِیْ بِہِمَا یَقُوْلُ: ((فِدَاکَ اَبِیْ وَ أُمِّیْ۔)) (مسند احمد: ۱۴۰۹)
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوںنے اپنے بیٹے عبداللہ سے کہا: میرے پیارے بیٹے ! اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے مخاطب ہوتے ہوئے اپنے والدین کا ذکر کرکے فرمایا کرتے تھے: تجھ پر میرے والدین قربان ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(11703)