Blog
Books



۔ (۱۱۷۰۸)۔ عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: اجْتَمَعَ جَعْفَرٌ وَعَلِیٌّ وَزَیْدُ بْنُ حَارِثَۃَ، فَقَالَ جَعْفَرٌ: أَنَا أَحَبُّکُمْ إِلٰی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ عَلِیٌّ: أَنَا أَحَبُّکُمْ إِلٰی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَقَالَ زَیْدٌ: أَنَا أَحَبُّکُمْ إِلٰی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالُوْا: انْطَلِقُوا بِنَا إِلٰی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَتّٰی نَسْأَلَہُ، فَقَالَ أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ: فَجَائُ وْا یَسْتَأْذِنُونَہُ، فَقَالَ: ((اخْرُجْ فَانْظُرْ مَنْ ہٰؤُلَائِ؟)) فَقُلْتُ: ہٰذَا جَعْفَرٌ وَعَلِیٌّ وَزَیْدٌ، مَا أَقُولُ أَبِی؟ قَالَ: ((ائْذَنْ لَہُمْ۔)) وَدَخَلُوْا فَقَالُوْا: مَنْ أَحَبُّ إِلَیْکَ؟ قَالَ: ((فَاطِمَۃُ۔)) قَالُوْا: نَسْأَلُکَ عَنْ الرِّجَالِ، قَالَ: ((أَمَّا أَنْتَ یَا جَعْفَرُ فَأَشْبَہَ خَلْقُکَ خَلْقِی وَأَشْبَہَ خُلُقِی خُلُقَکَ وَأَنْتَ مِنِّی وَشَجَرَتِی، وَأَمَّا أَنْتَ یَا عَلِیُّ! فَخَتَنِی وَأَبُو وَلَدِی وَأَنَا مِنْکَ وَأَنْتَ مِنِّی، وَأَمَّا أَنْتَ یَا زَیْدُ! فَمَوْلَایَ وَمِنِّی وَإِلَیَّ وَأَحَبُّ الْقَوْمِ إِلَیَّ۔)) (مسند احمد: ۲۲۱۲۰)
سیدنا اسامہ بن زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا جعفر، سیدنا علی اور سیدنا زید بن حارثہ اکٹھے ہوگئے۔ سیدنا جعفر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اللہ کے رسول کو تم میں سب سے زیادہ محبت مجھ سے ہے۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اللہ کے رسول کو تم میں سب سے زیادہ مجھ سے محبت ہے۔ اور سیدنا زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بھی کہا کہ تم سب کی بہ نسبت آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو مجھ سے زیادہ محبت ہے۔ پھر وہ سب بولے کہ چلو اللہ کے رسول کے پاس چلتے ہیں، پس ان سب نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کی اجازت طلب کی۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اسامہ باہر جا کر دیکھو کون لوگ ہیں؟ انھوں نے بتلایا کہ سیدنا جعفر، سیدنا علی اور سیدنا زید ہیں، میں نے یہ نہیں کہا کہ میرے والد ہیں (یاد رہے کہ سیدنا زید، سیدنا اسامہ کے والد تھے)، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ان لوگوں کو آنے کی اجازت دے دو۔ سو وہ لوگ آئے اور انہوںنے دریافت کیا کہ آپ کو ہم میں سے زیادہ محبت کس کے ساتھ ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: فاطمہ کے ساتھ۔ ‘ انھوں نے کہا: ہم تو آپ سے مردوں کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔ آپ نے فرمایا: اے جعفر ! تمہاری شکل و صورت میری شکل و صورت سے اور میری شکل و صورت تمہاری شکل و صورت کے مشابہ ہے، آپ مجھ سے اور میرے خاندان میں سے ہیں، اے علی! آپ میرے داماد اور میری اولاد کے باپ ہیں، میں تمہارا ہوں اور تم میرے ہو اور اے زید! آپ میرے آزاد کردہ غلام ہو اور مجھ سے ہیں، آپ کا مجھ سے گہرا تعلق ہے اور تم مجھے سب سے زیادہ محبوب ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(11708)
Background
Arabic

Urdu

English