۔ (۱۱۷۰۹)۔ عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا قَالَتْ: مَا بَعَثَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زَیْدَ بْنَ حَارِثَۃَ فِیْ جَیْشٍ قَطُّ اِلاَّ أَمَّرَہٗ عَلَیْہِ، وَلَوْ بَقِیَ بَعْدَہُ اسْتَخْلَفَہٗ۔ (مسند احمد: ۲۶۴۲۳)
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو جس لشکر میں بھی روانہ کیا، ان کو اس کا امیر ہی مقررکیا، اگر وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد زندہ رہتے تو آپ انہیں کو لشکروں کا امیر بنا دیتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11709)