Blog
Books



۔ (۱۱۷۵۶)۔ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ أَخْبَرَنِی عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ الْأَنْصَارِیُّ: أَنَّ سَلَمَۃَ بْنَ الْأَکْوَعِ قَالَ: لَمَّا کَانَ یَوْمُ خَیْبَرَ قَاتَلَ أَخِی قِتَالًا شَدِیدًا مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَارْتَدَّ عَلَیْہِ سَیْفُہُ فَقَتَلَہُ، فَقَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی ذٰلِکَ، وَشَکُّوا فِیہِ رَجُلٌ مَاتَ بِسِلَاحِہِ، شَکُّوْا فِی بَعْضِ أَمْرِہِ، قَالَ سَلَمَۃُ: فَقَفَلَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنْ خَیْبَرَ، فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَتَأْذَنُ لِیْ أَنْ أَرْجُزَ بِکَ؟، فَأَذِنَ لَہُ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ لَہُ عُمَرُ: اعْلَمْ مَا تَقُولُ؟، قَالَ: فَقُلْتُ: وَاللّٰہِ لَوْلَا اللّٰہُ مَا اہْتَدَیْنَا، وَلَا تَصَدَّقْنَا وَلَا صَلَّیْنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((صَدَقْتَ۔)) فَأَنْزِلَنْ سَکِینَۃً عَلَیْنَا، وَثَبِّتِ الْأَقْدَامَ إِنْ لَاقَیْنَا، وَالْمُشْرِکُونَ قَدْ بَغَوْا عَلَیْنَا، فَلَمَّا قَضَیْتُ رَجَزِی، قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((مَنْ قَالَ ہٰذَا؟)) قُلْتُ: أَخِی قَالَہَا، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((یَرْحَمُہُ اللّٰہُ۔)) فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! وَاللّٰہِ، إِنَّ نَاسًا لَیَہَابُوْنَ أَنْ یُصَلُّوْا عَلَیْہِ وَیَقُولُونَ رَجُلٌ مَاتَ بِسِلَاحِہِ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((مَاتَ جَاہِدًا مُجَاہِدًا۔)) قَالَ ابْنُ شِہَابٍ: ثُمَّ سَأَلْتُ ابْنَ سَلَمَۃَ بْنِ الْأَکْوَعِ فَحَدَّثَنِی عَنْ أَبِیہِ مِثْلَ الَّذِی حَدَّثَنِی عَنْہُ عَبْدُ الرَّحْمٰنِ غَیْرَ أَنَّ ابْنَ سَلَمَۃَ قَالَ: قَالَ مَعَ ذٰلِکَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((یَہَابُونَ الصَّلَاۃَ عَلَیْہِ کَذَبُوْا مَاتَ جَاہِدًا مُجَاہِدًا، فَلَہُ أَجْرُہُ مَرَّتَیْنِ۔)) وَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِإِصْبَعَیْہِ۔ (مسند احمد: ۱۶۶۱۷)
سیدنا سلمہ بن اکوع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: خیبر کے دن میرے بھائی نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی معیت میں خوب زور دار جنگ لڑی، لیکن ہوا یوں کہ اس کی اپنی تلوار پلٹ کر اس کو آلگی اور وہ قتل ہو گیا،صحابۂ کرام نے اس بارے میں مختلف باتیں کیں اور اس کی شہادت کے بارے میںمختلف شبہات کا اظہار کیا، کسی نے کہا کہ اپنے اسلحہ سے مرا ہے اور بعض نے اس کے انجام کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔ سیدنا سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خیبر سے واپس تشریف لائے تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اجازت ہو تو میں آپ کی خدمت میں کچھ رجز پیش کروں؟ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو اجازت دے دی، لیکن سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان کو کہا: ذرا دھیان سے بولنا۔ سیدنا سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے پڑھا: وَاللّٰہِ لَوْلَا اللّٰہُ مَا اہْتَدَیْنَا وَلَا تَصَدَّقْنَا وَلَا صَلَّیْنَا اللہ کی قسم اگر اللہ کی رحمت اور توفیق نہ ہوتی تو ہم ہدایت نہ پا سکتے، نہ ہم صدقہ کرتے اور نہ نمازیں پڑھتے۔ یہ سن کر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم نے بالکل درست کہا ہے۔ فَـأَنْزِلَنْ سَکِینَۃً عَلَیْنَا وَثَبِّتِ الْأَقْدَامَ إِنْ لَاقَیْنَا وَالْمُشْرِکُونَ قَدْ بَغَوْا عَلَیْنَا یا اللہ! تو ہم پر سکینت اوراطمینان نازل فرما اور اگر دشمن سے ہماری مڈ بھیڑ ہو تو ہمیں ثابت قدم رکھ۔ اور مشرکوں نے ہم پر ظلم کیا ہے۔ جب میں نے اپنارجز پورا کر لیاتو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ کلام کس کا ہے؟ میں نے عرض کیا: یہ میرے بھائی کا کلام ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس پر اللہ کی رحمت ہو۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! بعض لوگ اس کے حق میں رحمت کی دعا کرتے ہوئے گھبراتے ہیں، ان کا خیال ہے کہ وہ تو اپنے ہی اسلحہ سے مرا ہے۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ تو جہاد کرتے ہوئے فوت ہوا ہے۔ ابن شہاب سے مروی ہے کہ سلمہ بن اکوع کے بیٹے سے بھی اس حدیث کی بابت کا دریافت کیا تو اس نے بھی اپنے والد کی روایت سے اسی طرح بیان کیا جیسے عبدالرحمن نے بیان کیا تھا۔ البتہ سلمہ بن اکوع کے بیٹے نے یوں کہا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کے ساتھ ساتھ یوں فرمایا تھا کہ وہ اس کے حق میں دعائے رحمت کرنے سے گھبراتے ہیں تو یہ جھوٹے ہیں،وہ تو جہاد کرتے ہوئے مرا ہے۔ اور آپ نے اپنی دو انگلیوں سے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسے دوگنا اجر ملے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11756)
Background
Arabic

Urdu

English