Blog
Books



۔ (۱۱۷۶۲)۔ عَنِ الصُّنَابِحِیِّ أَنَّہُ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ وَہُوَ فِی الْمَوْتِ فَبَکَیْتُ، فَقَالَ: مَہْلًا لِمَ تَبْکِی؟ فَوَاللّٰہِ لَئِنِ اسْتُشْہِدْتُ لَأَشْہَدَنَّ لَکَ، وَلَئِنْ شُفِّعْتُ لَأَشْفَعَنَّ لَکَ، وَلَئِنْ اسْتَطَعْتُ لَأَنْفَعَنَّکَ، ثُمَّ قَالَ: وَاللّٰہِ مَا حَدِیثٌ سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَکُمْ فِیہِ خَیْرٌ إِلَّا حَدَّثْتُکُمُوہُ إِلَّا حَدِیثًا وَاحِدًا، سَوْفَ أُحَدِّثُکُمُوہُ الْیَوْمَ وَقَدْ أُحِیطَ بِنَفْسِی، سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((مَنْ شَہِدَ أَنْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللّٰہِ حُرِّمَ عَلَی النَّارِ۔)) حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ مِثْلَہُ قَالَ: حَرَّمَ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی عَلَیْہِ النَّارَ۔ (مسند احمد: ۲۳۰۸۷)
صنا بحی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں سیدنا عبادہ بن صامت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس گیا، جبکہ وہ مرض الموت میںمبتلا تھے، ان کی حالت دیکھ کر میںرونے لگا، انہوںنے کہا: رک جاؤ، تم کیوں روتے ہو؟ اللہ کی قسم! اگر مجھ سے تمہارے بارے میں گواہی لی گئی تو میں تمہارے مومن ہونے کی گواہی دوں گا، اگر مجھے شفاعت کی اجازت دی گئی تو میں تمہارے حق میںشفاعت کروں گا اور اگر مجھ سے ہو سکا تو تمہیں نفع پہنچائوں گا۔ ‘ پھر کہا: اللہ کی قسم میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے جو بھی کوئی ایسی حدیث سنی ہے جس میں تمہارے لیے بہتری ہے تو میں وہ حدیث تمہیں سنا چکا ہوں، البتہ ایک حدیث ہے، جو میں تمہیں نہیں سنا سکا، وہ تمہیں آج ابھی سناتا ہوں اور اب صورت حال یہ ہے کہ میری روح قبض کی جانے والی ہے۔ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو آدمییہ گواہی دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی معبودِ برحق ہے اور محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کے رسول ہیں، اس پر جہنم حرام کر دی جائے گییایوں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس پر جہنم کو حرا م کر دے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11762)
Background
Arabic

Urdu

English