۔ (۱۱۷۶۴)۔ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ لِأَزْوَاجِہِ: ((إِنَّ الَّذِی یَحْنُوْ عَلَیْکُنَّ بَعْدِی لَہُوَ الصَّادِقُ الْبَارُّ۔)) اللَّہُمَّ اسْقِ عَبْدَ الرَّحْمٰنِ بْنَ عَوْفٍ مِنْ سَلْسَبِیلِ الْجَنَّۃِ۔ (مسند احمد: ۲۷۰۹۴)
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ازواج سے مخاطب ہو کر فرمایا: میرے بعد جو کوئی تمہارے اوپر شفقت کرے گا وہ انتہائی سچا اور صالح ہوگا۔ یا اللہ! تو عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو جنت کے سلسبیل نامی چشمے سے سیراب کرنا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11764)