۔ (۱۱۷۷۱)۔ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللّٰہِ الْحَسَنُ بْنُ أَیُّوبَ الْحَضْرَمِیُّ قَالَ: أَرَانِی عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ بُسْرٍ شَامَۃً فِی قَرْنِہِ فَوَضَعْتُ أُصْبُعِی عَلَیْہَا فَقَالَ: وَضَعَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أُصْبُعَہُ عَلَیْہَا، ثُمَّ قَالَ: ((لَتَبْلُغَنَّ قَرْنًا۔)) قَالَ أَبُو عَبْدِ اللّٰہِ: وَکَانَ ذَا جُمَّۃٍ۔ (مسند احمد: ۱۷۸۴۱)
ابو عبداللہ حسن بن ایوب حضرمی سے مروی ہے کہ سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ نے اپنے سر کی ایک جانب میں مجھے ایک تل کا نشان دکھایا، میں نے اپنی انگلی اس کے اوپر رکھی تو انہوںنے بتلایا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی انگلی مبارک اس پر رکھ کر فرمایا تھا کہ تم ایک سو سال کیعمر کو پہنچو گے۔ سیدنا عبداللہ بسر رضی اللہ عنہ کے بال کاندھوں تک آتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11771)