۔ (۱۱۷۷۸)۔ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: لِرَجُلٍ یُقَالُ لَہُ: ذُو الْبِجَادَیْنِ ((اِنَّہٗ أَوَّاہٌ۔)) وَذٰلِکَ أَنَّہٗ کَانَ رَجُلًا کَثِیْرَ
الذِّکْرِ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ فِی الْقُرْآنِ وَیَرْفَعُ صَوْتَہٗ فِی الدُّعَائِ۔ (مسند احمد: ۱۷۵۹۲)
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص جیسے ذوالبجادین کہا جاتا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے متعلق فرمایا : و ہ اَوّاہ ہے۔ یعنی اللہ کا ذکر کرتے ہوئے اس پر رقت طاری ہو جاتی ہے، وہ شخص کثرت سے قرآن مجید کی تلاوت کرکے اللہ تعالیٰ کو خوب یاد کیا کرتا اور بلند آواز سے دعائیں کیا کرتا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11778)