۔ (۱۱۸۷)۔عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍؓ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَنْ صَلّٰی صَلَاۃَ الْغَدَاۃِ فَہُوَ فِیْ ذِمَّۃِ اللّٰہِ فَلَا تُخْفِرُوْا اللّٰہَ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی فِیْ ذِمَّتِہِ)) (مسند أحمد: ۲۰۳۷۴)
سیدنا سمرہ بن جندب ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے نمازِ فجر ادا کر لی، وہ اللہ تعالیٰ کے ذمہ میں آ جاتا ہے، پس تم اللہ تعالیٰ کے ذمہ کو توڑ نہ دینا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1187)