۔ (۱۱۸۸)۔حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِیْ بِشْرٍ عَنْ أَبِیْ عُمَیْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ عُمُوْمَۃٍ لَہُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّہُ قَالَ:
((لَایَشْہَدُہُمَا مُنَافِقٌ۔)) یَعْنِیْ صَلَاۃَ الصُّبْحِ وَالْعِشَائِ۔ قَالَ أَبُوْبِشْرٍ: یَعْنِیْ لَا یُوَاظِبُ عَلَیْہِمَا۔ (مسند أحمد: ۲۰۸۵۶)
ابو عمیر بن انس اپنے چچوں، جو کہ صحابہ تھے، سے بیان کرتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: منافق ان دو نمازوں میں حاضرنہیں ہوتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مراد فجر اور عشا کی نمازیں تھیں، ابو بشر راوی نے کہا: اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ منافق اِن دو نمازوں کی ادائیگی پر دوام اختیار نہیں کرنا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1188)