۔ (۱۱۷۹۴)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ أَنَّ کُرَیْبًا أخْبَرَہُ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ: أَتَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنْ آخِرِ اللَّیْلِ فَصَلَّیْتُ خَلْفَہُ، فَأَخَذَ بِیَدِی فَجَرَّنِی فَجَعَلَنِی حِذَائَہُ، فَلَمَّا أَقْبَلَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلٰی صَلَاتِہِ خَنَسْتُ فَصَلّٰی رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ لِی: ((مَا شَأْنِی أَجْعَلُکَ حِذَائِی فَتَخْنِسُ؟)) فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَوَیَنْبَغِی لِأَحَدٍ أَنْ یُصَلِّیَ حِذَائَ کَ وَأَنْتَ رَسُولُ اللّٰہِ الَّذِی أَعْطَاکَ اللّٰہُ؟ قَالَ: فَأَعْجَبْتُہُ فَدَعَا اللّٰہَ لِی أَنْ یَزِیدَنِی عِلْمًا وَفَہْمًا، قَالَ: ثُمَّ رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نَامَ حَتّٰی سَمِعْتُہُ یَنْفُخُ ثُمَّ أَتَاہُ بِلَالٌ، فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ الصَّلَاۃَ، فَقَامَ فَصَلّٰی مَا أَعَادَ وُضُوئً ۔ (مسند احمد: ۳۰۶۰)
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں رات کے آخری حصہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کے پیچھے نماز پڑھنا شروع کی،لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے آگے کی طرف کھینچ کر اپنے پہلو میں اپنے برابر کھڑا کر لیا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کی طرف متوجہ ہوئے تو میں کھسک کر کچھ پیچھے کو ہو گیا، جب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز مکمل کی تو مجھ سے فرمایا: تمہیں کیا ہوا تھا، میں نے تمہیں اپنے برابر کھڑا کیا اور تم کھسک گئے؟ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ اللہ کے رسول ہیں، اللہ نے آپ کو عظیم منصب و مرتبہ سے نوازا ہے۔ کیا (مجھ جیسے) کسی فرد کے لیے مناسب ہے کہ وہ آپ کے برابر کھڑا ہو کر نماز ادا کرے؟ میرییہ بات آپ کو بہت پسندآئی، آپ نے اللہ سے میرے حق میں دعا فرمائی کہ اللہ میرے علم اور فہم میں اضافہ فرمائے۔ میں نے اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اس قدر گہری نیند سو گئے کہ خراٹے لینے لگے۔ اس کے بعد سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے آکر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آواز دی: اے اللہ کے رسول! نماز کا وقت ہو گیا ہے، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اٹھ کر نماز ادا کی اور دوبارہ وضونہیں کیا (کیونکہ نیند میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دل بیدار ہی رہتا تھا)۔
Musnad Ahmad, Hadith(11794)