Blog
Books



۔ (۱۱۷۹۶)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: کُنْتُ مَعَ أَبِی عِنْدَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَعِنْدَہُ رَجُلٌ یُنَاجِیہِ، فَکَانَ کَالْمُعْرِضِ، عَنْ أَبِی فَخَرَجْنَا مِنْ عِنْدِہِ، فَقَالَ لِی أَبِی: أَیْ بُنَیَّ أَلَمْ تَرَ إِلَی ابْنِ عَمِّکَ کَالْمُعْرِضِ عَنِّی، فَقُلْتُ: یَا أَبَتِ إِنَّہُ کَانَ عِنْدَہُ رَجُلٌ یُنَاجِیہِ، قَالَ: فَرَجَعْنَا إِلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ أَبِی: یَا رَسُولَ اللّٰہِ، قُلْتُ لِعَبْدِ اللّٰہِ کَذَا وَکَذَا، فَأَخْبَرَنِی أَنَّہُ کَانَ عِنْدَکَ رَجُلٌ یُنَاجِیکَ، فَہَلْ کَانَ عِنْدَکَ أَحَدٌ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((وَہَلْ رَأَیْتَہُ، یَا عَبْدَ اللّٰہِ!، قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: ((فَإِنَّ ذَاکَ جِبْرِیلُ وَہُوَ الَّذِی شَغَلَنِی عَنْکَ۔)) (مسند احمد: ۲۶۷۹)
سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر تھا اور آپ کے پاس ایک اور آدمی بھی بیٹھا تھا، وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ سرگوشی کر رہا تھا،یوں لگتا تھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میرے والد کی طرف توجہ نہیں فرما رہے، ہم آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہاں سے اٹھ آئے،میرے والدنے مجھ سے کہا: بیٹا! دیکھا کہ تمہارے چچا زاد (یعنی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) نے میری طرف توجہ ہی نہیں کی۔ میں نے عرض کیا: ابا جان، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس ایک اور آدمی بیٹھا تھا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کے ساتھ محو کلام تھے۔ ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں واپس آگئے، اب کی بار میرے والد نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہا: میں نے عبداللہ سے اس طرح بات کی اوراس نے بتلایا کہ آپ کے پاس کوئی آدمی بیٹھا آ پ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ہم کلام تھا۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عبداللہ! کیا تم نے اس آدمی کو دیکھا تھا؟ میں نے عرض کیا:جی ہاں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ جبریل علیہ السلام تھے،میں ان کیوجہ سے آپ لوگوں کی طرف تو جہ نہ کر سکا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11796)
Background
Arabic

Urdu

English