۔ (۱۱۸۰۰)۔ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: إِنَّ الَّذِیْ تَدْعُوْنَہُ الْمُفَصَّلُ ھُوَ الْمُحْکَمُ، تُوُفِّیَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَاَنَا ابْنُ عَشَرَ سِنِیْنَ، وَقَدْ قَرَأْتُ الْمُحْکَمَ۔ (مسند احمد: ۲۲۸۳)
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: تم جن سورتوں کو مفصل کہتے ہو، ان کو محکم بھی کہتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے وقت میری عمر دس سال تھی، لیکن میں یہ محکم سورتیںیاد کر چکا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11800)