Blog
Books



۔ (۱۱۸۰۹)۔ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ جُرَیْجٍ أَنَّہُ قَالَ لِعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ: یَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمٰنِ! رَأَیْتُکَ تَصْنَعُ أَرْبَعًا، لَمْ أَرَ مِنْ أَصْحَابِکَ مَنْ یَصْنَعُہَا، قَالَ: مَا ہُنَّ یَا ابْنَ جُرَیْجٍ، قَالَ: رَأَیْتُکَ لَا تَمَسُّ مِنَ الْأَرْکَانِ إِلَّا الْیَمَانِیَّیْنِ، وَرَأَیْتُکَ تَلْبَسُ النِّعَالَ السِّبْتِیَّۃَ، وَرَأَیْتُکَ تَصْبُغُ بِالصُّفْرَۃِ، وَرَأَیْتُکَ إِذَا کُنْتَ بِمَکَّۃَ أَہَلَّ النَّاسُ إِذَا رَأَوُا الْہِلَالَ وَلَمْ تُہْلِلْ أَنْتَ حَتّٰی یَکُونَ یَوْمُ التَّرْوِیَۃِ، فَقَالَ عَبْدُ اللّٰہِ: أَمَّا الْأَرْکَانُ فَإِنِّی لَمْ أَرَ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَمَسُّ إِلَّا الْیَمَانِیَّیْنِ، وَأَمَّا النِّعَالُ السِّبْتِیَّۃُ فَإِنِّی رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَلْبَسُ النِّعَالَ الَّتِی لَیْسَ فِیہَا شَعَرٌ وَیَتَوَضَّأُ فِیہَا، فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ أَلْبَسَہَا، وَأَمَّا الصُّفْرَۃُ فَإِنِّی رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَصْبُغُ بِہَا فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ أَصْبُغَ بِہَا، وَأَمَّا الْإِہْلَالُ فَإِنِّی لَمْ أَرَ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُہِلُّ حَتّٰی تَنْبَعِثَ بِہِ نَاقَتُہُ۔ (مسند احمد: ۵۳۳۸)
عبید بن جریج سے مروی ہے کہ انھوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے پوچھا: اے ابو عبدالرحمن! آپ چار ایسے کام کرتے ہیں کہ آپ کے ساتھیوں میں سے کو ئی بھی وہ کام نہیں کرتا،انہوں نے کہا: ابن جریج! وہ کون سے ؟ ابن جریج نے کہا: میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے صرف اس کے دو یمنی کونوں کو مس کرتے ہیں،میں نے آپ نے کو دیکھا ہے کہ آپ رنگے ہوئے بغیر بالوں والے چمڑے کے جوتے استعمال کرتے ہیں،میں نے دیکھا ہے کہ آپ اپنے بالوں یا کپڑوں کو زرد رنگ سے رنگتے ہیںاور جب لوگ مکہ میں ہوں تو ذوالحجہ کا چاند دیکھتے ہی تلبیہ پڑھنا شروع کر دیتے ہیں، لیکن آپ یوم الترویہیعنی آٹھ ذوالحجہ تک تلبیہ نہیں پڑھتے؟ سیدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان کے جواب میں فرمایا: جہاں تک آپ کے پہلے سوال کا تعلق ہے کہ بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے میں اس کے صرف دو یمنی کونوں کو چھوتا ہوں اور باقی دو عراقی کونوں کو نہیں چھوتا تو اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بیت اللہ کے ان دو یمنی کونوں کو ہی چھوتے دیکھا ہے۔آپ کا دوسرا سوال رنگے ہوئے چمڑے کے بالوں کے بغیر جوتے کے متعلق ہے، تو میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ آپ رنگے ہوئے چمڑے کے ایسے جوتے پہنتے تھے، جن پر بال نہیں ہوتے تھے، بلکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم انہی میں وضو کر لیاکرتے تھے، اس لیے میں بھی اسی قسم کے جوتے پہنا کرتا ہوں۔ باقی رہا بالوں یا کپڑوں کو زرد رنگ سے رنگنا، تو میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس رنگ سے رنگتے دیکھا ہے، اس لیے میں بھی اسی رنگ سے رنگنے کو پسند کرتا ہوں اور آپ کا تلبیہ کے متعلق سوال تو میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ اس وقت تک تلبیہ نہیں پڑھتے تھے۔ جب تک کہ آپ کی اونٹنی سفر حج پر روانہ ہونے کے لیے اٹھ کھڑی نہ ہوتی تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(11809)
Background
Arabic

Urdu

English