۔
(۱۱۸۱۴)۔ عَنْ یَحْیٰی بْنِ حَکِیْمٍ بْنِ صَفْوَانَ اَنَّ عَبْدَاللّٰہِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: جَمَعْتُ الْقُرْآنَ فَقَرأْتُہُ فِیْ لَیْلَۃٍ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِنِّیْ اَخْشٰی اَنْ یَطُوْلَ عَلَیْکَ
الزَّمَانُ وَاَنْ تَمَلَّ، اِقْرَائْ بِہِ فِیْ کُلِّ شَہْرٍ قُلْتُ اَیْ رَسُوْلَ اللّٰہِ دَعْنِیْ اَسْتَمْتِعُ مِنْ قُوَّتِیْ وَمِنْ شَبَابِیْ قَالَ اِقْرَئْ بِہِ فِیْ عِشْرِیْنَ قُلْتُ اَیْ رَسُوْلَ اللّٰہِ دَعْنِیْ اَسْتَمْتِعُ مِنْ قُوَّتِیْ وَشَبَابِیْ قَالَ اِقْرَئْ بِہِ فِی عَشْرٍ قُلْتُ یَارَسُوْلِ اللّٰہِ دَعْنِیْ اَسْتَمْتِعُ مِنْ قُوَّتِیْ وَشَبَابِیْ قَالَ اِقْرَئْ بِہِ فِیْ کُلِّ سَبْعٍ قُلْتُ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ دَعْنِیْ اَسْتَمْتِعُ مِنْ قُوَّتِیْ وَمِنْ شَبَابِیْ فَاَبٰی۔
یحییٰ بن حکیم بن صفوان بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عمرو بن عاص نے فرمایا کہ میں نے پورا قرآن مجید حفظ کیا اور پھر ایک ہی رات میں اسے پڑھا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھے خطرہ ہے کہ زمانہ تجھ پر لمبا ہو جائے گا اور تو اکتاہٹ کا شکار ہو جائے گا، اس لیے ایک ماہ میں قرآن مجید مکمل کر۔ وہ کہتے ہیں میں نے کہا اے اللہ کے رسول! مجھے اجازت دیں، میں اپنی قوت اور جوانی سے فائدہ اٹھائوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیس دن میں قرآن مکمل پڑھ لو، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے اجازت دیں، میں اپنی قوت اور جوانی سے فائدہ اٹھائوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دس دن میں پڑھ لو۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے اجازت دیں میں اپنی قوت اور جوانی سے فائدہ اٹھائوں۔ آپ نے فرمایا: سات دن میں قرآن مکمل کرلو۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے اجازت دیں کہ میں اپنی قوت اور جوانی سے فائدہ اٹھائوں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے کم مدت میں قرآنِ مجید ختم کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11814)