۔ (۱۱۸۳۲)۔ قَالَ عَبْدُ اللّٰہِ: قَرَأْتُ مِنْ فِی رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سَبْعِینَ سُورَۃً، وَزَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ لَہُ ذُؤَابَۃٌ فِی الْکُتَّابِ، (وَفِیْ لَفْظٍ: وَزَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ غُلَامٌ لَہٗ ذُؤَابَتَانِ یَلْعَبُ مَعَ الْغِلْمَانِ)۔ (مسند احمد: ۳۸۴۶)
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے ستر سورتیں براہ راست رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سیکھی ہیں۔ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اس وقت چھوٹے تھے اور زیر تعلیم تھے۔ انہوں نے لٹیں رکھی ہوئی تھیں۔ دوسری روایت کے الفاظ ہیں کہ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بچے تھے ان کی دولٹیں تھیں اور وہ بچوں کے ساتھ کھیلا کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11832)