۔
(۱۱۸۳۴)۔ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: کُنَّا نَأْتِی عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عَمْرٍو فَنَتَحَدَّثُ عِنْدَہُ، فَذَکَرْنَا یَوْمًا عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ مَسْعُودٍ فَقَالَ: لَقَدْ ذَکَرْتُمْ رَجُلًا لَا أَزَالُ أُحِبُّہُ مُنْذُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ: ((خُذُوا الْقُرْآنَ مِنْ أَرْبَعَۃٍ مِنْ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ۔)) فَبَدَأَ بِہِ، ((وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، وَأُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ، وَسَالِمٍ مَوْلٰی أَبِی حُذَیْفَۃَ۔)) (مسند احمد: ۶۷۹۵)
مسروق سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی خدمت میں جایا کرتے اور ان کے ہاں بیٹھ کر باتیں کیا کرتے تھے، ہم نے ایک دن سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا تذکرہ کیا تو انھوں نے کہا: تم نے ایک ایسے آدمی کا نام لے دیا ہے کہ میں نے جب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ حدیث سنی ہے، تب سے میں اس سے محبت کرتا ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاہے: تم لوگ چار آدمیوں سے قرآن کا علم حاصل کرو، ابن ام عبد، معاذ بن جبل، ابی بن کعب اور مولائے ابی حذیفہ سالم سے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سب سے پہلے ام عبد کے بیٹے سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا نام لیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11834)