Blog
Books



۔ (۱۱۸۳۶)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ وَقَعَ فِی أَبٍ لِلْعَبَّاسِ کَانَ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ فَلَطَمَہُ الْعَبَّاسُ، فَجَائَ قَوْمَہُ فَقَالُوْا: وَاللّٰہِ لَنَلْطِمَنَّہُ کَمَا لَطَمَہُ فَلَبِسُوا السِّلَاحَ، فَبَلَغَ ذٰلِکَ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ، فَقَالَ: ((أَیُّہَا النَّاسُ أَیُّ أَہْلِ الْأَرْضِ أَکْرَمُ عَلَی اللّٰہِ؟)) قَالُوْا: أَنْتَ، قَالَ: ((فَإِنَّ الْعَبَّاسَ مِنِّی وَأَنَا مِنْہُ، فَلَا تَسُبُّوْا مَوْتَانَا فَتُؤْذُوْا أَحْیَائَ نَا۔)) فَجَائَ الْقَوْمُ فَقَالُوْا: یَا رَسُولَ اللّٰہِ نَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنْ غَضَبِکَ۔ (مسند احمد: ۲۷۳۴)
سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے کہ ایک انصاری نے سیدنا عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے والد پر طنز کیا، وہ دورِ جاہلیت میں فوت ہو گئے تھے، عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے (طیش میں آکر) اسے تھپڑ رسید کر دیا،انصاری کی قوم کے لوگ آگئے اور کہنے لگے: اللہ کی قسم، جس طرح اس نے تھپڑ مارا ہے، ہم بھی بدلے میں اسے ضرور تھپڑ ماریں گے، وہ لوگ اسلحہ سے مسلح ہو کر آ گئے۔ جب یہ بات رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تک پہنچی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے اور فرمایا: لوگو! روئے زمین کے لوگوں میں اللہ کے ہاں سب سے زیادہ معزز کون شخص ہے؟ لوگوں نے کہا: جی آپ ہیں ۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو پھر عباس میرا ہے اور میں عباس کا ہوں، تم ہمارے فوت شدہ لوگوں کو برا بھلا کہہ کر ہمارے زندہ لوگوں کو ایذا نہ پہنچائو۔ پھر ان لوگوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر معذرت کرتے ہوئے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم آپ کے غصہ اور ناراضگی سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(11836)
Background
Arabic

Urdu

English