۔ (۱۱۸۳۸)۔ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: قَبَّلَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُقَبِّلُ، وَقَالَ وَکِیعٌ: قَالَتْ: قَبَّلَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ وَہُوَ مَیِّتٌ، قَالَتْ: فَرَأَیْتُ دُمُوعَہُ تَسِیلُ عَلَی خَدَّیْہِ یَعْنِی عُثْمَانَ، قَالَ عَبْدُ الرَّحْمٰنِ: وَعَیْنَاہُ تُہْرَاقَانِ۔ (مسند احمد: ۲۶۲۳۱)
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ فوت ہوگئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی میت کو بوسہ دیا، میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنسو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے رخساروں پر بہہ رہے تھے۔ اس حدیث کے ایک راوی عبدالرحمن سے مروی ہے کہ آپ کی آنکھیں آنسو بہار ہی تھیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(11838)