۔ (۱۱۸۳۸م)۔ وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: لَمَّا مَاتَتْ زَیْنَبُ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: رُقَیَّۃُ) اِبْنَۃُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِلْحَقِیْ بِسَلَفِنَا الصَّالِحِ الْخَیْرِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُوْنٍ۔)) (مسند احمد: ۲۱۲۷)
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا (یا سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا ) کا انتقال ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیٹی سے مخاطب ہو کر فرمایا: تم جا کر ہمارے بہترین پیش رو عثمان بن مظعون سے جا ملو۔
Musnad Ahmad, Hadith(11838)