۔ (۱۱۸۵۰)۔ وَعَنْ عَمْرِو بْنِ دِیْنَارٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَھْلِ مِصْرَ یُحَدِّثُ: أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ أَھْدٰی إِلٰی نَاسٍ ھَدَایَا فَفَضَّلَ عَمَّارَ بْنَ یَاسِرٍ رضی اللہ عنہ فَقِیْلَ لَہُ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((تَقْتُلُہُ الْفِئَۃُ الْبَاغِیَۃُ۔)) (مسند احمد: ۱۷۹۱۸)
عمرو بن دینار مصر کے ایک شخص سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتا تھا کہ سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے کچھ لوگوں کی خدمت میں تحائف بھیجے اور سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو زیادہ اور قیمتی تحفے بھیجے، اس بارے میں جب ان سے دریافت کیا گیا کہ ان کو اس قدر اہمیت دینے کی کیا وجہ ہے؟ تو انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا کہ ایک باغی گروہ ان کو قتل کرے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11850)