Blog
Books



۔ (۱۱۸۵۶)۔ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ قَالَ: دَعَا عُثْمَانُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیہِمْ عَمَّارُ بْنُ یَاسِرٍ فَقَالَ: إِنِّی سَائِلُکُمْ وَإِنِّی أُحِبُّ أَنْ تَصْدُقُونِی، نَشَدْتُکُمُ اللّٰہَ أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یُؤْثِرُ قُرَیْشًا عَلٰی سَائِرِ النَّاسِ، وَیُؤْثِرُ بَنِی ہَاشِمٍ عَلٰی سَائِرِ قُرَیْشٍ، فَسَکَتَ الْقَوْمُ فَقَالَ عُثْمَانُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ: لَوْ أَنَّ بِیَدِی مَفَاتِیحَ الْجَنَّۃِ لَأَعْطَیْتُہَا بَنِی أُمَیَّۃَ حَتّٰی یَدْخُلُوْا مِنْ عِنْدِ آخِرِہِمْ، فَبَعَثَ إِلٰی طَلْحَۃَ وَالزُّبَیْرِ، فَقَالَ عُثْمَانُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ: أَلَا أُحَدِّثُکُمَا عَنْہُ یَعْنِی عَمَّارًا؟ أَقْبَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم آخِذًا بِیَدِی، نَتَمَشّٰی فِی الْبَطْحَائِ حَتّٰی أَتٰی عَلٰی أَبِیہِ وَأُمِّہِ وَعَلَیْہِ یُعَذَّبُونَ، فَقَالَ أَبُو عَمَّارٍ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! الدَّہْرَ ہٰکَذَا، فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((اصْبِرْ۔)) ثُمَّ قَالَ: ((اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِآلِ یَاسِرٍ وَقَدْ فَعَلْتَ۔)) (مسند احمد: ۴۳۹)
سالم بن ابی جعد سے مروی ہے کہ سیدنا عثمان بن عفان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سیدنا عمار بن یاسر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سمیت کچھ صحابہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کوبلوایا اور کہا: میں تم سے ایک بات دریافت کرنا چاہتا ہوںاور میرا ارادہ ہے کہ تم مجھ سے سچ سچ بات بیان کر دو، میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں: کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کوئی چیز دینے میں قریش کو دوسرے لوگوں پر ترجیح دیا کرتے تھے؟ اور قریش میں سے بنو ہاشم کو ترجیح دیا کرتے تھے؟ یہ سن کر لوگ خاموش رہ گئے۔سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اگر جنت کی چابیاں میرے ہاتھ میں آجائیں تو میں چابیاں بنو امیہ کو دے دوں یہاں تک کہ یہ سب لوگ جنت میں چلے جائیں ۔پھر انہوںنے سیدنا طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی طرف پیغام بھیجا اور سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان سے فرمایا: کیا میں تمہیں اس (یعنی عمار ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ) کے متعلق کچھ بیان کردوں؟ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور ہم بطحاء میں چلتے آرہے تھے، یہاں تک کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سیدنا عمار ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور اس کے ماں باپ کے پاس سے گزرے، انہیں قبول اسلام کیپاداش میں عذاب دیا جا رہا تھا۔ سیدنا عمار ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے والد (سیدنایاسر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ) نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ایسا کب تک ہوتا رہیگا؟ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے فرمایا: صبرکرو۔ پھر فرمایا: یا اللہ! آل یاسر کی مغفرت فرما۔ (ویسے میں جانتا ہوں کہ) تو ان کی مغفرت کر چکا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11856)
Background
Arabic

Urdu

English