۔ (۱۱۸۶۱)۔ حَدَّثَنَا أَبُو الصَّخْرِ حُمَیْدُ بْنُ
زِیَادٍ: أَنَّ یَحْیَی بْنَ النَّضْرِ حَدَّثَہُ عَنْ أَبِی قَتَادَۃَ أَنَّہُ حَضَرَ ذٰلِکَ، قَالَ: أَتَی عَمْرُو بْنُ الْجَمُوحِ إِلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَرَأَیْتَ إِنْ قَاتَلْتُ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ حَتّٰی أُقْتَلَ أَمْشِی بِرِجْلِی ہٰذِہِ صَحِیحَۃً فِی الْجَنَّۃِ، وَکَانَتْ رِجْلُہُ عَرْجَائَ، قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ((نَعَمْ۔)) فَقُتِلُوْا یَوْمَ أُحُدٍ، ہُوَ وَابْنُ أَخِیہِ وَمَوْلًی لَہُمْ، فَمَرَّ عَلَیْہِ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: ((کَأَنِّی أَنْظُرُ إِلَیْکَ تَمْشِی بِرِجْلِکَ ہٰذِہِ صَحِیحَۃً فِی الْجَنَّۃِ۔)) فَأَمَرَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِہِمَا وَبِمَوْلَاہُمَا فَجُعِلُوا فِی قَبْرٍ وَاحِدٍ۔ (مسند احمد: ۲۲۹۲۰)
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آکر عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا خیال ہے اگر میں اللہ کی راہ میں لڑتے ہوئے شہید ہو جائوں تو کیا میں جنت میں اپنی اس ٹانگ سے صحیح طور پر چل سکوں گا؟ دراصل وہ ایک ٹانگ سے لنگڑے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی بالکل۔۔ پھر وہ،ان کا بھتیجا سیدنا عبداللہ بن عمرو بن حرام رضی اللہ عنہ اور ان کا ایک غلام یہ تینوں غروۂ احد میں شہید ہو گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس سے گزرے اور فرمایا: میں گویا دیکھ رہا ہوں کہ تو اپنی اس ٹانگ سے صحیح طور پر جنت میں چل رہا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان تینوں کو ایک ہی قبر میں دفن کرنے کا حکم دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11861)