۔ (۱۱۸۷۵)۔ عَنْ حَارِثَۃَ بْنِ مُضَرِّبٍ، عَنْ فُرَاتِ بْنِ حَیَّانَ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَمَرَ بِقَتْلِہِ، وَکَانَ عَیْنًا لِأَبِی سُفْیَانَ وَحَلِیفًا، فَمَرَّ بِحَلْقَۃٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ: إِنِّی مُسْلِمٌ، قَالُوْا: یَا رَسُولَ اللّٰہِ إِنَّہُ یَزْعُمُ أَنَّہُ مُسْلِمٌ، فَقَالَ: ((إِنَّ مِنْکُمْ رِجَالًا نَکِلُہُمْ إِلٰی إِیمَانِہِمْ مِنْہُمْ فُرَاتُ بْنُ حَیَّانَ۔)) (مسند احمد: ۱۹۱۷۳)
حارثہ بن مضرب سے روایت ہے کہ وہ سیدنا فرات بن حیان رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ وہ قبل از اسلام ابو سفیان کے جاسوس اور (ایک انصاری آدمی کے) حلیف تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو قتل کرنے کا حکم دیا، لیکن جب یہ انصار کے ایک حلقہ کے پاس سے گزرے اور انھوں نے کہا کہ میں مسلم ہوں۔ انصار نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ تو کہتا ہے کہ میں مسلم ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں، جنہیں ہم ان کے ایمان کے سپرد کرتے ہیں، فرات بن حیان بھی ان میں سے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(11875)