۔ (۱۱۸۷۷)۔ عَنِ الْعَلَائِ بْنِ عُمَیْرٍ قَالَ: کُنْتُ عِنْدَ قَتَادَۃَ بْنِ مِلْحَانَ حِینَ حُضِرَ، فَمَرَّ رَجُلٌ فِی أَقْصَی الدَّارِ قَالَ: فَأَبْصَرْتُہُ فِی وَجْہِ قَتَادَۃَ، قَالَ: وَکُنْتُ إِذَا رَأَیْتُہُ کَأَنَّ عَلٰی وَجْہِہِ الدِّہَانَ، قَالَ: وَکَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مَسَحَ عَلَی وَجْہِہِ، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمٰنِ: حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مَعِینٍ وَہُرَیْمٌ أَبُو حَمْزَۃَ قَالَا: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ فَذَکَرَ مِثْلَہُ۔ (مسند احمد: ۲۰۵۸۳)
ابو العلاء بن عمیر سے مروی ہے کہ جب سیدنا قتادہ بن ملحان رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو اس وقت میں ان کے ہاں موجود تھا، اتنے میں گھر کے اندر دور سے ایک آدمی گزرا، میں نے اس گزرنے والے کا عکس (آئینے کی مانند) قتادہ بن ملحان رضی اللہ عنہ کے چہرے پر دیکھا، ابو العلاء کہتے ہیں: میں جب انہیں دیکھا کرتا تھا تو یوں لگتا تھا گویا ان کے چہرے پر تیل لگا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے چہرے پر اپنا ہاتھ مبارک پھیرا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11877)