۔ (۱۱۸۹۰)۔ عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِیَۃَ السُّلَمِیِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَدْعُوْنَا اِلَی السَّحُوْرِ فِیْ شَہْرِ رَمَضَانَ: ((ھَلُمَّ اِلَی الْغَدَائِ الْمُبَارَکِ۔)) ثُمَّ سَمِعْتُہٗ یَقُوْلُ: ((اَللّٰھُمَّ عَلِّمْ مُعَاوِیَۃَ الْکِتَابَ وَالْحِسَابَ وَقِہِ الْعَذَابَ۔)) (مسند احمد: ۱۷۲۸۲)
سیدنا عرباض بن ساریہ سلمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سنا، آپ ہمیں ماہ رمضان میں سحری کے لیے بلا نے کے لیے فرماتے: بابرکت کھانے کی طرف آئو۔ پھر میں نے ایک موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ یا اللہ! معاویہ رضی اللہ عنہ کو لکھنے پڑھنے اور حساب کا علم عطا فرما اور اسے عذاب سے محفوظ رکھ۔
Musnad Ahmad, Hadith(11890)