۔ (۱۲۰)۔عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ الطَّائِیِّؓ قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّ أَبِیْ کَانَ یَصِلُ الرَّحِمَ وَ یَفْعَلُ وَ یَفْعَلُ، فَہَلْ لَہُ فِی ذَالِکَ یَعْنِیْ مِنْ أَجْرِہِ؟ قَالَ: ((إنَّ أَبَاکَ طَلَبَ أَمْرًا فَأَصَابَہُ۔)) (مسند أحمد: ۱۹۶۰۵)
سیدنا عدی بن حاتمؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرا باپ صلہ رحمی کرتا تھا اور اس کے علاوہ بھی کئی نیک کام کرتا تھا، تو اس کو ان کا اجر ملے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک تیرا باپ (شہرت اور تعریف کی صورت میں) جس چیز کا طلبگار تھا، وہ اس کو مل گئی تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(120)