۔ (۱۱۹۱۰)۔ عَنْ عِرَاکِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: قَالَ أَبُو ذَرٍّ: إِنِّی لَأَقْرَبُکُمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ
اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ: ((إِنَّ أَقْرَبَکُمْ مِنِّی یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مَنْ خَرَجَ مِنَ الدُّنْیَا کَہَیْئَتِہِ یَوْمَ تَرَکْتُہُ عَلَیْہِ۔)) وَإِنَّہُ وَاللّٰہِ! مَا مِنْکُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ تَشَبَّثَ مِنْہَا بِشَیْئٍ غَیْرِی۔ (مسند احمد: ۲۱۷۹۰)
سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: قیامت کے دن میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب ہوں گا، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا کہ تم میں سے جو آدمی دنیا سے اس حال میں گیا، جس حال میں میں اسے چھوڑ کر جائوں تو وہ قیامت کے دن سب سے زیادہ میرے قریب ہو گا۔ اللہ کی قسم! میرے سوا تم میں سے ہر ایک دنیوی امور اور معاملات سے ملوث ہو چکا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11910)