۔ (۱۱۹۱۲)۔ وَعَنِ الْأَحْنَفِ بْنِ قَیْسٍ قَالَ: کُنْتُ بِالْمَدِینَۃِ فَإِذَا أَنَا بِرَجُلٍ یَفِرُّ النَّاسُ مِنْہُ حِینَ یَرَوْنَہُ، قَالَ: قُلْتُ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا أَبُو ذَرٍّ صَاحِبُ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: قُلْتُ: مَا یُفِرُّ النَّاسَ؟ قَالَ: إِنِّی أَنْہَاہُمْ عَنِ الْکُنُوزِ بِالَّذِی کَانَ یَنْہَاہُمْ عَنْہُ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند احمد: ۲۱۷۸۲)
احنف بن قیس سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں مدینہ منورہ میں تھا، میں نے دیکھا کہ لوگ ایک آدمی کو دیکھتے تو اس سے دور بھاگ جاتے، میں نے اس آدمی سے دریافت کیا کہ آپ کون ہیں؟ اس نے بتلایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا صحابی ابوذر رضی اللہ عنہ ہوں۔ میں نے ان سے پوچھا کہ لوگ آپ کو دیکھ کر کیوں بھاگ جاتے ہیں؟ انہوںنے بتلایا کہ میں ان لوگوں کو وہ خزانے یعنی مال و دولت جمع کرنے سے روکتا ہوں، جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو منع کیا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11912)