۔ (۱۱۹۳۸)۔ قَالَ: کَانَ أَبُو طَلْحَۃَ یَتَتَرَّسُ مَعَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِتُرْسٍ وَاحِدٍ، وَکَانَ أَبُو طَلْحَۃَ حَسَنَ الرَّمْیِ، فَکَانَ إِذَا رَمٰی أَشْرَفَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَنْظُرُ إِلٰی مَوَاقِعِ نَبْلِہِ۔ (مسند احمد: ۱۳۸۳۶)
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک ہی ڈھال کی اوٹ میں ہو جاتے اور سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ بہترین تیر انداز تھے، جب وہ تیر چلاتے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گردن اٹھا کر دیکھتے کہ تیر کہاں جا کر گرتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11938)