۔ (۱۲۰۳)۔عَنِ ابْنِ عُمَرَؓ مَرْفُوْعًا: ((لَا صَلَاۃَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتّٰی تَغِیْبَ الشَّمْسُ وَلَا بَعْدَ الصُّبْحِ حَتّٰی تَرْتَفِعَ الشَّمْسُ أَوْ تَضْحٰی۔)) (مسند أحمد: ۵۰۱۰)
سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نمازِ عصر کے بعد کوئی نماز نہیں ہے، یہاں تک کہ سورج غروب ہو جائے اور نمازِ فجر کے بعد کوئی نماز نہیں ہے، یہاں تک کہ سورج بلند ہو جائے یا چاشت کا وقت ہو جائے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1203)