۔ (۱۱۹۶۱)۔ أَبِیْ ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوْسٰی ثَنَا حَرِیْزٌ عَنْ حَبِیْبِ بْنِ عُبَیْدٍ، عَنْ أَبِیْ مَالِکٍ عُبَیْدٍ اَنَّ رَسُْولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِیْمَا بَلَغَہٗ دَعَا لَہُ: ((اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی عُبَیْدٍِ اَبِیْ مَالِکٍ وَاجْعَلْہٗ فَوْقَ کَثِیْرٍ مِنَ النَّاسِ۔)) (مسند احمد: ۲۳۲۹۵)
سیدنا ابو مالک عبید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ان کو یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے لیےیہ دعا کی تھی: یا اللہ! ابو مالک عبید پر رحمت نازل فرما اور اسے بہت سے لوگوں پر فوقیت عطا فرما۔
Musnad Ahmad, Hadith(11961)