۔ (۱۱۹۶۶)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ: ((أَلَا مِنْ رَجُلٍ یَأْخُذُ بِمَا فَرَضَ اللّٰہُ وَرَسُولُہُ کَلِمَۃً أَوْ کَلِمَتَیْنِ أَوْ ثَلَاثًا أَوْ أَرْبَعًا أَوْ خَمْسًا فَیَجْعَلُہُنَّ فِی طَرَفِ رِدَائِہِ فَیَتَعَلَّمُہُنَّ وَیُعَلِّمُہُنَّ۔)) قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ: فَقُلْتُ: أَنَا یَا رَسُولَ اللّٰہِ!، قَالَ: ((فَابْسُطْ ثَوْبَکَ۔)) قَالَ: فَبَسَطْتُ ثَوْبِی فَحَدَّثَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ثُمَّ قَالَ: ((ضُمَّ إِلَیْکَ۔)) فَضَمَمْتُ ثَوْبِی إِلٰی صَدْرِی فَإِنِّی لَأَرْجُوْ أَنْ لَا أَکُوْنَ نَسِیتُ حَدِیثًا سَمِعْتُہُ
مِنْہُ بَعْدُ۔ (مسند احمد: ۸۳۹۰)
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کون ہے جو اللہ کے فرائض میں سے ایک، دو، تین، چار یا پانچ باتیں سن کر اپنی چادر کے پلو میں باندھ لے، پھر ان باتوں کا علم خود بھی حاصل کرے اور دوسروں کو بھی ان کی تعلیم دے؟ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس کام کے لیے میں حاضر ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اپنا کپڑا بچھائو۔ چنانچہ میں نے اپنا کپڑا بچھایا، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ باتیں ارشاد فرمائیں اور پھر فرمایا: اس کپڑے کو سمیٹ لو۔ چنانچہ میں نے اپنے کپڑے کو سمیٹ کر اپنے سینےسے لگا لیا، مجھے امید ہے کہ اس کے بعد میں نے آپ سے جو بھی حدیث سنی، اسے بھولنے نہیں پاؤں گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11966)