۔ (۱۲۰۷)۔عَنْ مُعَاوِیَۃَ (بْنِ أَبِیْ سُفْیَانَ)ؓ قَالَ: اِنَّکُمْ لَتُصَلُّوْنَ صَلَاۃً، لَقَدْ صَحِبْنَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَمَا رَأَیْنَاہُ یُصَلِّیْہَا، وَلَقَدْ نَہٰی عَنْہَا یَعْنِی الرَّکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ۔ (مسند أحمد: ۱۷۰۳۸)
سیدنا معاویہ ؓ سے مروی ہے، انھوں نے کہا: بیشک تم لوگ ایک نماز پڑھتے ہو، یقینا ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت کو پایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ نماز پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو اس نماز سے منع بھی کیا تھا، ان کی مراد عصر کے بعد والی دو رکعتیں تھیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(1207)